کراچی میں ای چالان نظام کے آغاز کے بعد محض 6 گھنٹوں کے دوران شہریوں پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔
ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ان میں سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 1 ہزار 535 رہی۔ اوور اسپیڈنگ کے 419، ریڈ لائٹ توڑنے کے 166، اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے 507 چالان کیے گئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ موبائل فون استعمال کرنے پر 32، کالے شیشوں پر 7، اور غلط پارکنگ پر 5 چالان کیے گئے، جبکہ رانگ وے ڈرائیونگ کے 3 کیسز بھی سامنے آئے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان سسٹم کی بدولت اب خلاف ورزیاں فوری طور پر شناخت ہو رہی ہیں، جس سے ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






