وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتِ حال، پاک-افغان امن معاہدے اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران نواز شریف نے حکومت کی معاشی اور سفارتی کامیابیوں کی تعریف کی اور کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پذیرائی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی ملکی معیشت کے استحکام کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ فتنۃِ الہندوستان اور فتنۃِ الخوارج کا مقابلہ ملک کی سلامتی کے لیے ضروری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close