سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی بڑی کارروائی ناکام بنادی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز کو بھارتی حمایت یافتہ تنظیم الخوارج کی جانب سے ایک خودکش گاڑی کی اطلاع ملی تھی۔ اطلاع ملنے پر شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے، جبکہ خودکش حملے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی بھی تباہ کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں ہر قیمت پر جاری رہیں گی اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کارروائی کے دوران آٹھ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا۔ اس آپریشن میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا تھا، جبکہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






