اڈیالہ جیل راولپنڈی کے تین قیدیوں کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، جن میں سے ایک قیدی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق قیدی ممتاز اقبال، جس کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج تھا، راستے میں دل کی تکلیف کے باعث جاں بحق ہو گیا۔
دیگر دو قیدیوں، عصمت اور حماد، کو دل میں تکلیف محسوس ہونے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں داخل کر کے علاج شروع کر دیا ہے۔ عصمت کے خلاف تھانہ پیر ودھائی میں قتل کا مقدمہ جبکہ حماد کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں قتل کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






