اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارتی الزامات پر کرارا جواب

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کے بے بنیاد الزامات پر پاکستان نے بھرپور اور دوٹوک جواب دیتے ہوئے مودی حکومت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کر دیا۔

پاکستانی قونصلر گل قیصر سروانی نے اپنے مؤقف میں کہا کہ بھارت میں اقلیتیں، خصوصاً مسلمان، سکھ، عیسائی اور دلت بدترین ریاستی جبر و تشدد کا سامنا کر رہے ہیں۔ گجرات، دہلی اور منی پور میں ہونے والے قتلِ عام بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہیں جو دنیا کے سامنے سب کچھ واضح کر دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، جسے خود بھارت نے سلامتی کونسل میں اٹھایا تھا۔ لیکن بعد ازاں بھارت نے رائے شماری کے اپنے وعدے سے منحرف ہو کر وہاں فوجی قبضہ مسلط کر دیا۔

گل قیصر سروانی نے عالمی برادری کو یاد دلایا کہ بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج بھی جبری گمشدگیوں، اجتماعی قبروں اور قتلِ عام کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کی دستاویزات واضح طور پر کشمیر کو متنازعہ تسلیم کرتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ کرے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close