بھرتیوں اورملازمین کیلئے تبادلوں سے متعلق نہایت پریشان کن خبر

گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن نے صوبے میں نئی بھرتیوں، تبادلوں اور ترقیاتی اسکیموں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن جی بی نے تمام سرکاری محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل کریں۔ کمیشن نے واضح کیا کہ اگر کسی محکمہ میں عوامی مفاد کے تحت بھرتیاں ناگزیر ہوں تو اس کے لیے پیشگی منظوری لینا لازم ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی دوسری اسکیم کے لیے منتقل نہیں کیے جا سکیں گے، جب کہ لوکل گورنمنٹ سے متعلق ترقیاتی فنڈز بھی منجمد رہیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ آئینی مدت 24 نومبر کو مکمل ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک صوبائی اسمبلی اور مقامی حکومتوں کے انتخابات مکمل ہو کر نتائج جاری نہیں ہو جاتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close