اہم رکن قومی اسمبلی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

رکنِ قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نکہت شکیل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا،

جس کے بعد ہیکرز نے ان کے قریبی افراد سے جعلی پیغامات کے ذریعے رقم کا مطالبہ کیا۔ صورتحال کا علم ہونے پر ڈاکٹر نکہت شکیل نے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کو درخواست دی۔

جس نے تیس گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد ان کا اکاؤنٹ بحال کردیا۔ ڈاکٹر نکہت کے مطابق ہیکرز مختلف نمبرز پر رابطہ کر کے ان کے نام سے پیغامات بھیجتے رہے، جو کہ ان کے لیے اور ان کے جاننے والوں کے لیے پریشان کن ثابت ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close