فرنٹیئرکور (ایف سی) خیبر پختونخوا نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ کی شناخت نعمت اللہ ولد موسیٰ جان بتائی گئی ہے اور وہ افغانستان کے صوبہ قندھار کا رہائشی ہے۔
گرفتار خودکش بمبار نے اعتراف کیا کہ خودکش حملے کی تربیت عمومی طور پر تین ماہ کی تھی مگر اس نے ایک ہفتے کی تربیت لی۔
اس نے بتایا کہ تربیت میں اسے سکھایا گیا کہ گاڑی پر خودکش حملہ کیسے کیا جاتا ہے۔ نعمت اللہ کے مطابق قریب 40 افراد خوست میں اکٹھے ہوئے تھے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں