لاہور : پنجاب کے محکمہ تعلیم نے موسمِ سرما کے لیے اسکولوں کے نئے اوقات کار تجویز کر کے منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھیج دیے ہیں۔
تجویز کردہ پلان کے مطابق، موسمِ سرما میں اسکول صبح 8:30 بجے شروع ہوں گے اور دوپہر 2:30 بجے تک جاری رہیں گے۔ نئے اوقات کار کا مقصد سرد موسم میں طلبہ کے لیے بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ہفتہ کی تعطیل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد نیا شیڈول 20 اکتوبر سے نافذ ہوگا اور مارچ 2026 تک مؤثر رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق، **بوائز اسکولز** پیر سے جمعرات تک صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گی۔
**گرلز اسکولز** کے لیے اوقات صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں، اور جمعہ کو چھٹی 12:15 بجے ہوگی۔ ڈبل شفٹ اسکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8:45 بجے شروع ہو کر دوپہر 12:45 بجے ختم ہوگی، جبکہ جمعہ کو یہ دوپہر 12:30 بجے تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں