عازمین حج کے لیے خوشخبری

حج 2026 کے لیے پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے عازمین کے لیے خوشخبری آگئی۔

وزارتِ مذہبی امور نے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اب بھی ساڑھے چار ہزار نشستیں پرائیویٹ اسکیم میں دستیاب ہیں۔ پہلے حج آرگنائزرز کو 17 اکتوبر تک بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم نئی ڈیڈ لائن کے بعد عازمین کو مزید وقت مل گیا ہے تاکہ وہ اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close