نادرا نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ کی منسوخی پر فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے،
یہ سہولت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق وفات پا جانے والے افراد کے قریبی رشتہ دار جیسے والدین، بہن بھائی، شریک حیات یا اولاد اب بغیر کسی فیس کے شناختی کارڈ منسوخ کروا سکتے ہیں، بشرطیکہ موت کی رجسٹریشن یونین کونسل یا پاکستانی سفارتخانے میں ہو چکی ہو۔ اس عمل کے لیے نادرا مرکز یا موبائل ایپ استعمال کی جا سکتی ہے اور اب مرحوم کا کارڈ جمع کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں