پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر میں عارضی طور پر توسیع کر دی گئی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق جنگ بندی کا وقت آج شام ختم ہو رہا تھا، تاہم افغان طالبان حکومت کی درخواست پر اس میں کل شام 6 بجے تک توسیع کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ عارضی جنگ بندی دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک برقرار رکھی جائے گی، جبکہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہفتے کے روز شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ مزید سرحد پار دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، اور افغان سرزمین کا پاکستان یا دیگر ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کو افغانستان میں موجود کالعدم ٹی ٹی پی گروپوں پر شدید تحفظات ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں