عازمین حج کےلیےاچھی خبر

پرائیویٹ سکیم کے تحت حج 2026 پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے۔

وزارت مذہبی امور نے نجی حج کی بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ دن کی توسیع کر دی ہے۔ وزارت کی جانب سے منظور شدہ حج منظم کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 22 اکتوبر تک بکنگ کا عمل مکمل کریں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال نجی سکیم کے لیے ساٹھ ہزار نشستیں مختص کی گئی ہیں، جن میں سے اب تک 55 ہزار 5 سو افراد کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close