لاہور: سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اورنج لائن ٹرین اور لاہور میٹرو بس سروس کے روٹس محدود کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق لاہور میٹرو بس سروس ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے، اور اب یہ سروس صرف گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جا رہی ہے۔ اسی طرح، اورنج لائن ٹرین کے بند روڈ اور ملتان روڈ اسٹیشنز کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے پیشِ نظر یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں