اسلام آباد جانے کی تیاری کریں، مولانا فضل الرحمٰن کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہوچکی ہے اور عوام کو جمہوری جدوجہد کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سی پیک روٹ عوام کا حق ہے، اب اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، ہم چوری کا مینڈیٹ کبھی قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء کے انتخابات بھی شفاف نہیں تھے اور اس وقت بھی مینڈیٹ چوری ہوا تھا۔ “ہماری سیاست جمہوریت پر مبنی ہے، گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں کریں گے،” مولانا نے زور دیتے ہوئے کہا۔

فلسطین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فلسطینی عوام پر ظلم اور بھوک مسلط کی گئی، جبکہ قائدِ اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو اس کے قیام کے وقت ہی ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close