وزیراعلیٰ کے پی کی ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل بینچ نے مقدمات کی تفصیلات سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ سہیل آفریدی کن ایف آئی آرز میں نامزد ہیں؟ اس پر ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ “ہمیں خود علم نہیں، ممکن ہے میں بھی کسی ایف آئی آر میں نامزد ہوں۔” ایڈووکیٹ جنرل نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے روانہ ہوں گے۔

عدالت نے سہیل آفریدی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو ہدایت کی کہ اس مدت کے دوران وزیراعلیٰ کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close