باجوڑ: وزیراعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر ایک بار پھر دہشتگردی کی کارروائی کی گئی۔ نامعلوم افراد نے ان کے باجوڑ میں واقع رہائش گاہ پر دستی بم سے حملہ کیا، جس سے گھر میں کھڑی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دستی بم حملہ رات گئے کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیر وزیراعظم مبارک زیب خان کے گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے، جو سیکیورٹی کی صورتحال پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم حکام کی جانب سے دہشتگردی کے زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں