حکومت نے تحریکِ لبِیک پاکستان سے متعلق فیک خبروں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے اور متعلقہ مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے،
ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ اور سائبر کرائم یونٹس ملزمان کی فوری گرفتاریوں اور جعلی ویڈیوز و آڈیوز کی فرانزک جانچ کریں گے، سوشل میڈیا کمپنیوں کو نوٹسز جاری کر کے جعلی مواد کو چوبیس گھنٹے کے اندر ہٹانے کی ہدایات دی گئی ہیں، بار بار خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کی مستقل معطلی پر غور کیا جا رہا ہے، اوورسیز نیٹ ورک کی نشاندہی اور سفارتی و قانونی کارروائیاں پلان کی جا رہی ہیں، گمراہ کن ہیش ٹیگز اور ٹرولنگ سیلز کے خلاف ہدفی آپریشنز، مالی سہولت کاروں کی نشاندہی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کی اسکریننگ جاری ہے، صوبائی فوکل پرسنز اور فوری ردِعمل یونٹس فعال کر دیے گئے ہیں اور عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مشکوک خبریں سرکاری ہیلپ لائن پر رپورٹ کریں جس میں اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں