وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب عدالت میں چیلنج

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کے عمل کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی لطف الرحمان کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں ہوا، اس لیے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ حاصل کر کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے، جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close