اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کے گریڈ 20 کے افسر رانا وقار علی کو نااہلی، مس کنڈکٹ اور کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر کی جانب سے رانا وقار علی کی برطرفی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رانا وقار علی کو برطرفی کے فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا، وہ 30 روز کے اندر متعلقہ اپیلیٹ اتھارٹی میں اپیل دائر کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں