محکمہ بورڈ آف ریونیو میں افسروں کی نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت بائیس نئی آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
ان میں سترہویں گریڈ کے پانچ اسسٹنٹ چیف انسپکٹرز آف اسٹیمپ اور سولہویں گریڈ کے سترہ انسپکٹرز آف اسٹیمپ شامل ہیں۔ یہ تمام بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی، جس نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کے لیے عمر کی حد اکیس سے اٹھائیس سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ سات نومبر دو ہزار پچیس مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں