حج کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر

رواں سال پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم اطلاع یہ ہے کہ بکنگ کا عمل صرف چار دن میں مکمل کرنا ہوگا،

کیونکہ پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ سترہ اکتوبر کی رات کو ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد وزارتِ مذہبی امور کا پورٹل بند کر دیا جائے گا۔ اب تک چوالیس ہزار عازمین نے بکنگ مکمل کر لی ہے جبکہ سولہ ہزار نشستیں ابھی خالی ہیں۔ گزشتہ سال حج سے محروم رہنے والے اکیس ہزار چھ سو چون عازمین کو بھی اس بار شامل کیا جائے گا۔ نجی حج آپریٹرز کو بروقت بکنگ مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جبکہ بکنگ کا عمل انیس ستمبر سے جاری ہے اور کل اڑتیس ہزار تین سو چھیالیس افراد کے کوٹے پر جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close