احتجاج کی افواہیں بے بنیاد، پولیس

کراچی پولیس نے شہر میں احتجاج سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔

پولیس کے مطابق مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال پر احتیاطی طور پر شہر کے مختلف علاقوں میں بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی مجموعی صورتحال معمول کے مطابق ہے، کہیں بھی دھرنا یا احتجاج جاری نہیں۔ پولیس نے واضح کیا کہ کراچی میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیے کسی کو احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق مختلف ذرائع سے پھیلائی جانے والی افواہوں کے باعث چند علاقوں میں شہریوں نے خود دکانیں بند کیں، تاہم مجموعی طور پر حالات قابو میں ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نیو کراچی میں احتجاج کی ایک کوشش ناکام بنادی گئی اور 10 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب احتجاج مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ٹریفک معمول کے مطابق بحال ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close