پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ نے وزیراعلیٰ کے حالیہ انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
جیونیوز سے گفتگو میں ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور ہوچکا ہے، اسی بنیاد پر اپوزیشن کے امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے۔ تاہم گورنر نے ابھی تک استعفیٰ منظور نہیں کیا بلکہ اعتراض لگا کر واپس بھیج دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہمارے وکلا کا مؤقف ہے کہ یہ انتخاب آئین کے مطابق نہیں ہوا، لہٰذا اپوزیشن کل اس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کرے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سہیل آفریدی آج 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں