مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر رہنما اور سابق وزیر بلدیات راجہ محمد نصیر احمد خان انتقال کر گئے ہیں۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ راجہ نصیر آزاد کشمیر کے انتخابی حلقے سہنہ، کوٹلی سے کئی بار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور مختلف ادوار میں وزارت کے عہدے پر فائز رہے۔
ان کا شمار مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ ان کی وفات کی خبر نے ضلع کوٹلی سمیت پورے آزاد کشمیر کو سوگوار کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر پارٹی قیادت نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں