پاک افغان سرحد کے قریب بلااشتعال حملے کے جواب میں مؤثر فوجی ردعمل کے بعد پاکستان نے مستقبل کے لیے افغانستان کو واضح پیغام دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ آپ بیرونی دنیا کو اپنی بہادری دکھا سکتے ہیں مگر ہم آپ کی حقیقت اور صلاحیتوں سے واقف ہیں، پاکستان کی حمایت کے بغیر آپ سوویت یونین کو شکست نہیں دے پاتے تھے، کیا آپ نے تورا بورا نہیں دیکھا جہاں آپ خوفزدہ ہو کر بھاگے تھے؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے تمام افغان پناہ گزین نکال دیں گے اور افغان حکومت انہیں اب بھارت بھیج سکتی ہے جس کے ساتھ طالبان کے تعلقات بظاہر بہتر ہیں۔
پاکستانی حکام نے واضح کیا ہے کہ اگر طالبان کی کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا ارتکاب پاکستان کے کسی حصے، بالخصوص خیبرپختونخوا یا بلوچستان میں ہوا تو ہم افغانستان میں موجود ان طالبان کے مراکز کو جو بیرونی حمایت یافتہ پراکسیز کی پشت پناہی کرتے ہیں تباہ کر دیں گے اور باہر والوں اور ان کی پراکسیوں کے اڈوں کو افغانستان کے اندر بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں