پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) سے تعاون مانگ لیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی، جس کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی۔ وفد میں ایم این اے شیر علی ارباب، علی خان جدون، ڈاکٹر امجد، شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان شامل تھے۔

ملاقات کے دوران جنید اکبر نے کہا کہ وہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے کرنے کی امید لے کر آئے ہیں، اور موجودہ مسائل کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو واضح اکثریت حاصل ہے اور خیبرپختونخوا اب مزید سیاسی عدم استحکام برداشت نہیں کر سکتا۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ سہیل آفریدی کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close