دشمن کیخلاف پاک فوج کی بھرپور کارروائیاں،  ویڈیوز جاری

پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی کئی اہم پوسٹیں تباہ کرنے کی ویڈیوز جاری کر دیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ برابچا کے علاقے میں افغان طالبان کی اُس بٹالین کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے خوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو پاکستان میں لانچ کیا جاتا تھا، اسٹرائیک میں فتنہ الہندوستان اور خوارج کے بھاری جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

پاکستان کی جانب سے شدید اور مؤثر جوابی کاروائی کے نتیجے میں چمن بارڈر کے علاقے میں افغان طالبان اور طالبان کی پوسٹوں پر چھپے خارجی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے مارے گئے۔

جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خارجی اور افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر راہِ فرار اختیار کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، پاکستانی فورسز نے بروقت کاروائی کر کے فرار خوارج اور افغان طالبان کو انگیج کیا۔

شپولا ہلا پوسٹ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں کرم کے سامنے افغان طالبان کی شپولا ہلا پوسٹ مکمل تباہ کر دیا۔ ویڈیو میں شیپولا ہلا پوسٹ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ پوسٹ میں تباہی سے افغان طالبان کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

کرزئی پوسٹ

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں باجوڑ کے سامنے افغان طالبان کی کرزئی پوسٹ کو مکمل تباہ کیا۔ ویڈیو میں افغان طالبان کی کرزئی پوسٹ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ پوسٹ میں تباہی سے افغان طالبان کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے ملحقہ سرحدی علاقوں میں پاک فوج نے متعدد افغان چوکیاں مکمل تباہ کر دیں۔ پاک فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا گیا۔ جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افواجِ پاکستان افغان پوسٹوں پر پاکستانی جھنڈا لہرا رہی ہیں۔

منوجبا کیمپ 3

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے منوجبا کیمپ 3 کو بھی مکمل تباہ کر دیا گیا، ویڈیو میں افغان طالبان کے منوجبا کیمپ 3 کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے، کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

بریکوٹ بیس کیمپ

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں چترال سیکٹر کے مخالف افغان طالبان کے بریکوٹ بیس کیمپ کو بھی مکمل تباہ کر دیا گیا۔ ویڈیو میں افغان طالبان کی بریکوٹ بیس کیمپ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ افغان طالبان کے بریکوٹ بیس کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

عصمت اللہ کرار کیمپ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں سپین بولدک سیکٹر اور افغانستان میں واقع افغان طالبان کے اہم ترین عصمت اللہ کرار کیمپ کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف دہشتگرد کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھی۔

ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

توپسر پوسٹ

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے افغان طالبان کی توپسر پوسٹ پر قبضہ کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی۔ افغان طالبان کی توپسر پوسٹ کرم سیکٹر کے مخالف واقع ہے۔ ویڈیو میں پاکستانی فورسز کو افغان طالبان کی توپسر پوسٹ کی طرف پیش قدمی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

سپین بولدک سیکٹر

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں سپین بولدک سیکٹر افغانستان میں واقع افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کو دوسری اسٹرائیک میں مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا جہاں سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھی۔

ویڈیو میں افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ کی دوسری انگیجمنٹ اور اسٹرائیک کے بعد مکمل تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ افغان طالبان کے عصمت اللہ کرار کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان اور کیمپ میں چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close