بھارت کے نئے عزائم؟ خبردار کر دیا

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کے حالیہ بیانات واضح اشارہ ہیں کہ وہ دوبارہ کوئی “ایڈونچر” کرنے کی تیاری میں ہے — تاہم اس بار اسے پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب ملے گا۔

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے ماضی میں جو ذلت اٹھائی، اب اپنی کھوئی ہوئی عزت بحال کرنے کے لیے حرکت میں آ سکتا ہے۔ “جو خوش فہمیاں یا غلط فہمیاں بھارت کو تھیں، ہم پہلے ہی دور کر چکے ہیں،” انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا۔ افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے اعتراف کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید بگاڑ کی طرف جا رہے ہیں۔ “افغانستان پاکستان میں دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے، اور یہ صورتحال تعلقات کو مزید خراب کر سکتی ہے، حالانکہ ہماری خواہش ہمیشہ باوقار اور اچھے ہمسائے جیسے تعلقات کی رہی ہے۔”

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کے جن علاقوں میں دہشت گرد پناہ لیتے ہیں، وہاں کے مقامی لوگوں کو ان کی موجودگی کا علم ہوتا ہے۔ “اگر وہ خاموش رہیں گے تو یہ نیم رضامندی سمجھی جائے گی۔ پاکستان کے محب وطن شہریوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے،” وزیرِ دفاع کا کہنا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close