پولیس مقابلہ: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم ہلاک

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مقابلہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی اہلکار ملزم کو تفتیش کے لیے رحیم یار خان لے جا رہے تھے۔ طیفی بٹ کو حال ہی میں دبئی سے لاہور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ متعدد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق اسے دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جہاں عدالت نے پاکستان واپسی کے بارے میں پوچھا تو ملزم نے خود مقدمات کا سامنا کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس کے بعد عدالت نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 19 فروری کو لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کردیا گیا تھا، جس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close