بانی پی ٹی آئی کا ایک اور بڑا فیصلہ

 

تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اہم سیاسی قدم اٹھاتے ہوئے اپنی تمام قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے استعفے دے دیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر یہ اقدام خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے ایک دن بعد کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے ارکان نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیے ہیں۔ مستعفی ارکان کی تعداد 7 ہو گئی ہے، جن میں چیف وہیپ رانا شہباز، حافظ فرحت، امتیاز محمود، اویس ورک، حمبل ثنا، ممتاز فرخ جاوید مون، اور شیخ امتیاز شامل ہیں۔

تحریک انصاف کے پاس پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) سمیت کئی قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ تھی، جن سے اب وہ دستبردار ہو گئی ہے۔ یہ اقدام صوبائی سطح پر پارٹی پالیسی میں ممکنہ تبدیلی اور سیاسی دباؤ کا مظہر سمجھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close