جامعہ کراچی میں سماجی بہبود کے شعبے کی سالِ دوم کی طالبہ، انیقہ سعید، افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ پوائنٹ سے اُتر رہی تھیں کہ ڈرائیور نے اچانک بس چلا دی، جس کے نتیجے میں وہ گر کر ٹائروں تلے آ گئیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے شعبہ ٹرانسپورٹ کو تحقیقات کا حکم دیا ہے، جبکہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے جاں بحق طالبہ کے والدین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
قابلِ ذکر ہے کہ جامعہ کراچی کے پاس 1980 تا 2000 ماڈل کی پرانی بسیں زیرِ استعمال ہیں، جن کے دروازے دورانِ سفر بھی کھلے رہتے ہیں۔ 45 ہزار طلبہ کے لیے صرف 30 بسیں دستیاب ہیں — جس سے یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ نظام کی خستہ حالی ایک بار پھر نمایاں ہوگئی ہے۔ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں