وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بعد ایک اور بڑی تبدیلی کا امکان

تحریک انصاف کی قیادت میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے تحت بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر جنید اکبر کو نیا چیئرمین بنانے کی بات ہو رہی ہے۔

جبکہ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو لانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ان تبدیلیوں کی وجہ پارٹی کی اندرونی حکمت عملی اور حالیہ سیاسی حالات بتائے جا رہے ہیں۔

خاص طور پر اس کے بعد جب علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نامزد کر دیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close