سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے جماعت اسلامی سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 19 ستمبر کو گلوبل صمود فلوٹیلا کے دوران اپنا استعفیٰ جماعت کو بھیجا تھا، تاہم اب تک انہیں اس حوالے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ جس رات انہوں نے استعفیٰ دیا، وہ رات انہوں نے اپنی والدہ کے انتقال پر روئے جانے جیسا دکھ محسوس کیا۔
استعفیٰ کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم کی اپنی حدود ہوتی ہیں اور بعض اوقات انہیں آزادانہ طور پر کام کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ انسانی حقوق کے میدان میں کھل کر اور آزادانہ انداز میں کام کر سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں