راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جو 11 اکتوبر تک مؤثر رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، شہر میں ہر قسم کے احتجاج، دھرنوں، جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر چار روز کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ موجودہ حالات میں حساس اور اہم تنصیبات کے قریب پرتشدد کارروائیوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، 11 اکتوبر تک لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی اشتعال انگیزی یا امن و امان میں خلل نہ پڑے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں