پی ٹی آئی کا ا ستعفے دینے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان کو اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی ہدایت دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی ارکان سے مزید استعفے طلب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی تمام اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی نے چیئرمینز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے استعفے فوری طور پر جمع کرائیں اور سرکاری گاڑیاں بھی واپس کر دیں۔

پی ٹی آئی پنجاب میں اس وقت 14 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی سربراہی کر رہی ہے، اور پارٹی قیادت کی ہدایت پر ان تمام عہدوں سے دستبرداری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ عمران خان نے اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے فوری استعفوں کا فیصلہ کیا ہے، جو جلد عملی شکل اختیار کر لے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close