پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک اور تاریخی معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بدعنوانی کے خلاف ایک اہم اور تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

جدہ میں دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے، جس کا مقصد بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غیرقانونی اثاثوں کی واپسی جیسے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس معاہدے کے تحت قومی احتساب بیورو (نیب) اور سعودی انسداد بدعنوانی ادارے نزاہہ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

یہ مفاہمتی یادداشت قانونی معاونت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک نمایاں قدم قرار دی جا رہی ہے۔ نزاہہ کے صدر مزین الکحموس نے نیب کی بدعنوانی کے خلاف اصلاحاتی کوششوں کو سراہتے ہوئے اس کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نیب کی بدعنوانی کے خلاف اصلاحات کے نتیجے میں 6.4 ٹریلین روپے کی ریکوری ممکن ہوئی۔

چیئرمین نیب نذیر احمد نے سعودی حکومت کے انسداد بدعنوانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے نزاہہ کے صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close