وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اچانک استعفے نے صوبائی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتیں تیزی سے متحرک ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اپنے تمام اراکینِ اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جبکہ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے متفقہ امیدوار لانے پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پشاور پہنچ گئے ہیں اور اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان کے مطابق متحدہ اپوزیشن جلد وزیراعلیٰ کے لیے مشترکہ امیدوار کا اعلان کرے گی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے جنرل سیکریٹری ملک حبیب نور اورکزئی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جماعت بھی اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسمبلی میں اکثریت حاصل ہو گئی تو جے یو آئی (ف) کا امیدوار وزیراعلیٰ بن سکتا ہے، اور اس مقصد کے لیے آزاد اراکین سے بھی رابطے جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں