پیپلزپارٹی نےعلیحدگی کا فیصلہ کر لیا

پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں دس اکتوبر کو کراچی میں اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت فریال تالپور کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سے علیحدگی کا حتمی اعلان اور نئے وزیراعظم کے نام کو فائنل کیا جائے گا، جبکہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اجلاس میں اعلیٰ قیادت کو اعتماد میں لے گی۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے صدور وزیراعظم چوہدری انوارالحق کو استعفیٰ دینے اور اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ وزیراعظم پر الزام ہے کہ وہ حالیہ بحران میں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close