سزایافتہ پی ٹی آئی رہنما کو عدالت سے بڑا ریلیف

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین زیر سماعت مقدمات میں ضمانت دے دی ہے۔

 

عدالت نے پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تینوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ یہ فیصلہ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سنایا، اور اعجاز چوہدری کو مقدمات کے دوران ضمانت پر رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close