ولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمہ میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر آئندہ سماعت پر ملزمہ پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
علیمہ خان پر آج کی سماعت میں تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں فرد جرم عائد کی جانا تھی ۔ فیصل ملک اور حسنین سنبل نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست دائر کی ۔
پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے اعتراض اٹھایا کہ فیصل ملک اور حسنین سنبل ملزمہ علیمہ خان کے وکیل ہیں نہ ان کے وکالت نامے ریکارڈ پر ہیں ۔ لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی سیکشن بائیس کے تحت وکالت نامے کے بغیر کوئی وکالت نہیں کرسکتا ۔ یہ بوگس درخواست دائر کی گئی ۔
عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر کا استدلال مانتے ہوئے علیمہ خان کی حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ ملزمہ پر 11 اکتوبر کو آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں