خیبرپختونخوا کے اگلے وزیر اعلیٰ کون ؟ جانئے

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا ممکنہ نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے 70 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ وہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے بھی رکن ہیں اور طویل عرصے سے پی ٹی آئی کے سرگرم رکن کے طور پر کام کرتے آئے ہیں۔ ماضی میں وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبر پختونخوا کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

موجودہ دور حکومت میں سہیل آفریدی نے پہلے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ بعد ازاں صوبائی کابینہ میں ردوبدل کے بعد انہیں ہائر ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا۔

پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کے اندرونی اختلافات کے پس منظر میں علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں نئی شروعات اور نئی پالیسی کی ضرورت ہے، اور اس سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئے گی۔ ان کے مطابق علی امین گنڈاپور مستعفی ہوں گے، اور اسمبلی میں سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close