سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کے فیصلے کی تائید کر دی ہے۔
ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے سہیل آفریدی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ نامزدگی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کی گئی ہے۔
اسد قیصر نے بتایا کہ سہیل آفریدی نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے کیا تھا، اور آج عمران خان نے نوجوانوں کو عملی سیاست میں کردار دینے کا وعدہ ایک بار پھر نبھایا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حقیقی معنوں میں نوجوانوں کی جماعت ہے، اور خیبر پختونخوا کے عوام، پارٹی قیادت اور کارکنان اپنے نظریاتی نوجوان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے ساتھ بھرپور کھڑے ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں