عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری

عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ سعودی حکومت نے مدینہ منورہ کی تاریخی مسجد قبلتین کو اب 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

 

یہ فیصلہ خادم الحرمین الشریفین کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا ہے، تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین دن یا رات کسی بھی وقت اس مقدس مقام کی زیارت کر سکیں اور عبادات انجام دے سکیں۔

مسجد قبلتین وہ تاریخی مقام ہے جہاں نماز کے دوران قبلہ بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف تبدیل کیا گیا تھا، جو اسلامی تاریخ کا ایک انتہائی اہم واقعہ ہے۔ اب زائرین اس مسجد میں کسی بھی وقت داخل ہو کر روحانی سکون حاصل کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close