تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے پر برقرار رکھنے یا ہٹائے جانے سے متعلق کسی بھی بیان کی تردید کر دی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے علی امین کے حوالے سے کسی بھی میڈیا ادارے کو کوئی بیان ریکارڈ نہیں کروایا اور نہ ہی کسی سازش یا تقسیم جیسے الفاظ استعمال کیے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ان کے نام سے منسوب کی جانے والی خبریں غلط ہیں، اور میڈیا میں اس حوالے سے جھوٹی خبر چلائی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ انہیں علی امین گنڈاپور کو ہٹانے سے متعلق ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری طرف بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین کو ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو اس حوالے سے واضح ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں