پی ٹی آئی میں بڑی ہلچل، علی امین گنڈاپور کی وزارتِ اعلیٰ خطرے میں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مبینہ طور پر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت ان کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے پر غور کر رہی ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کے کسی ذمہ دار نے اب تک اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں علی امین گنڈاپور اور عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان سخت الزامات کا تبادلہ ہوا تھا، جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی صوبے کے حکومتی امور اور پارٹی پالیسیوں پر تحفظات ظاہر کیے تھے۔

پارٹی کے اندرونی اختلافات کے بعد اب یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں کہ خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی محض وقت کی بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close