علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران ہوئی۔ سماعت میں علیمہ خان کے علاوہ تمام 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ علیمہ خان کی جانب سے وکیل فیصل ملک اور حسنین سنبل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کردیا۔

پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں وکلاء نے علیمہ خان کا وکالت نامہ جمع نہیں کرایا، اس لیے وہ ان کی طرف سے کوئی درخواست دائر نہیں کرسکتے۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close