انا للہ و انا الیہ راجعون ، خوفناک حادثہ

 

بھکر میں ڈیرہ اسماعیل خان روڈ پر کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتار ٹرک کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں چل بسا۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد آصف (35 سال)، محمد علی (25 سال)، محمد اسامہ (25 سال) اور محمد اصغر (41 سال) کے ناموں سے ہوئی ہے۔ چاروں کا تعلق چمنی محلہ بھکر سے تھا۔

اطلاعات کے مطابق یہ افراد لاہور سے ایک مریض کا طبی معائنہ کروا کر واپس بھکر جا رہے تھے کہ راستے میں حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال بھکر منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close