پشاور کے تھانہ شرقی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق، صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا، جہاں پانچ افراد نے زبردستی انہیں ایک گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ اس واقعے سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ صنم جاوید کو پشاور سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ شیخ وقاص کے مطابق، دو گاڑیوں نے صنم جاوید کی گاڑی کا راستہ روکا، جس کے بعد نامعلوم افراد نے ان کو ان کی ساتھی خواتین کے سامنے زبردستی گاڑی سے نکال کر اپنی گاڑیوں میں منتقل کیا اور لے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں