پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کی رکن صنم جاوید کو مبینہ طور پر پیر کے روز ڈرامائی انداز میں پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صنم جاوید کی گاڑی کو راستے میں روک کر اُنہیں حراست میں لیا گیا، یہ واقعہ دیگر مسافروں کے سامنے پیش آیا۔
سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ صنم جاوید کو کچھ دیر قبل پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر دو گاڑیوں نے ان کی گاڑی کا راستہ روکا اور زبردستی گاڑی سے نکالا جبکہ گاڑی میں ان کے دوست بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں